پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام سی پیک کے پاکستان باالخصوص خیبر پختون کی معیشت پر اثرات کے موضوع پر تقرری مقابلہ

جمعرات 23 جنوری 2020 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام سی پیک کے پاکستان باالخصوص خیبر پختون کی معیشت پر اثرات کے موضوع پر منعقدہ اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کے انعام یافتگان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پشاور میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمان اور خیبر پختون خوا بورڈآف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سی ای او حسن داؤد بٹ نے انعام یافتگان میں انعامات تقسیم کئے۔

مردوں کے انگریزی مقابلے میں فرنٹئیر ماڈل سکول کے طالب علم الطاف حسین نے پہلی،پشاور ماڈل سکول کے سید ہارون شاہ نے دوسری اور کنٹونمنٹ پبلک سکول کے فرہاد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،خواتین مقابلوں میں گورنمنٹ فرنٹئیر کالج کی طالبہ فرح ملک اول رہیں،ورسک ماڈل کالج کی درخشاں زیب نے دوسری اور پشاور ماڈل ڈگری کالج کی طالبہ آمنہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اردو کیٹگری میں مردوں کا تقریری مقابلہ پشاور ماڈل ڈگری کالج دلہ زاک روڈ کے محمد سالار نے جیت لیا۔پشاور ماڈل سکول کے حسیب الرحمان نے دوسری اور خیبر گرامر سکول کے عباس علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین مقابلوں میں ورسک ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبہ سارہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پشاور ماڈل سکول گرلز ٹو کی شہرور ساجد نے دوسری اور گورنمنٹ سٹی گرلز کالج کی حرا بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مختلف کالجوں کے طلباء اور طالبات کو دس خصوصی انعامات بھی دئیے گئے جن میں فارورڈ ماڈل سکول کے محمد افنان، خیبر گرامر سکول کی سدر ا سحر،ایڈورڈز کالج سکول کے عمر، آرمی پبلک سکول کی فضا زیب اور مناہل چوہدری،گورنمنٹ کالج نحقی کی سدرا گل، ورسک ماڈل سکول کی طالبہ ابتسام زاہداور منزہ اشفاق ، فرنٹئیر کالج کی اقراء اور نوجوان وقار احمد اعوان شامل تھے۔مقابولں میں سترہ کالجوں اور سکولوں کے ساڑھے چھ سو سے زیادہ طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں