پشاورکے خواجہ سرائوں کا عوض نورکے قاتلون کوپھانسی دینے کامطالبہ

جمعرات 23 جنوری 2020 23:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) پشاور کے خواجہ سراوں نے نوشہر ہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کو انصاف دلانے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بچی کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت جامع قانون سازی کرے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت منزل فاونڈیشن کی ارزو خان اور دیگر کثیر تعداد میں خواجہ سراوں نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں جسکی وجہ ایسے قوانین نہیں جسمیں ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جاسکیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچے عوض نور کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دے کر نشان عبرت بنانا چاہئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ واقع میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دی جائے اور ایسے قوانیں بنائے جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو جبکہ سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کو اسکے خلاف آواز اٹھانی چاہئیے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں