گریڈ16، 17 کے ایک درجن پولیس افسران کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات جاری

جمعہ 24 جنوری 2020 17:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکورٹرخیرپختونخوا ڈاکٹر اشتیاق احمد نے گریڈ16تا17تک12پولیس افسروں کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابقسی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی رفیع اللہ کو ڈی ایس پی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پشاور،سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی مسلم خان کو ڈی ایس پی ٹریفک ورڈن سوات،سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی سید رحیم کو ڈی ایس پی اے سی ای خیبر پختونخوا، سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی زر ولی کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن یونٹ سی پی او پشاور،سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی لیاقت علی کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا،سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی ثواب گل کو ڈی ایس پی ٹریفک ورڈن پشاور، سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی اسد محمود کو ڈی ایس پی ایف آر پی ڈی آئی خان،سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی محمد زمان کو ڈی ایس پی ایف آر پی ڈی آئی خان،سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی حمیدہ بانو کی خدمات ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا دفتر کے حوالے، سی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ17کے ڈی ایس پی ہیڈکورٹر لکی مروت ہدایات اللہ شاہ کو ڈی ایس پی ایف آر پی مردان اورسی پی اوآفس پشاور میں اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ16کے ڈی ایس پی عظمت علی کو قائم مقام ڈی ایس پی ہیڈکورٹر لکی مروت تعینات کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں