جرگہ پاکستان کا نوشہرہ میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 24 جنوری 2020 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) جرگہ پاکستان نے نوشہرہ میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے دلخراش واقعے کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اتحا رکھے تھے جس پر عوض نور کے حق می نعرے درج تھے ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جرگہ پاکستان کے صدر عابد آفریدیاور دیگر رہنماوں بلال خان اور جاوید حسین نے کہا کہ نوشہر ہ میں معصو م بچی کے ساتھ ہونے والا واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے واقعے میں ملوث سفاک قاتلوں کو فوری بلا تاخیر پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ پاکستان ہینگ دا ریپسٹ کے نام سے تحریک کا آغاز کریگا ، تاکہ اس گھناونے فعل میں ملوث درندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جرگہ پاکستان اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھے گا جب تک عدالت کی جانب سے معصوم بچی کے قاتلوں کو سزائے موت نہیں دیا جاتا، جرگہ پاکستان کے رہنماوں نے اعلان کیا کہ وہ ہینگ دا ریپسٹ کے مہم کے دوران پشاور سے اسلام آباد تک پیدل مارچ بھی کرینگے،جس میں خواتین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی ،تاکہ حکومت کو معصوم بچیوں کے تحفظ کے لئے ضروری تدابیر پر عملدرآمد پر مجبور کیا جاسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں