بی آر ٹی منصوبے کے 95 فیصد امور میں خصوصی افراد کیلئے سہولیات رکھی گئی ہیں،کامران بنگش

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:26

بی آر ٹی منصوبے کے 95 فیصد امور میں خصوصی افراد کیلئے سہولیات رکھی گئی ہیں،کامران بنگش
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے 95 فیصد امور میں خصوصی افراد کیلئے سہولیات رکھی گئی ہیں،پنجاب میٹرو بس منصوبے میں خصوصی افراد کو نظر انداز کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

کامران بنگش نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھا گیا ہے،ریمپ، واش رومز سمیت دیگر تمام سہولیات مذکور ترقیاتی منصوبے میںدی گئی ہیں،میڈیا بی آر ٹی کا بین الاقوامی معیار بھی اجاگر کریں، مختلف امور سے متعلق قانون سازی کیلئے خصوصی افراد اپنی تجاویز دیں، محکمہ بلدیات قانون سازی کرتے وقت تجاویز کوترجیح دے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں