وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات نے کمپیوٹر لٹریسی و ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس کا افتتاح کردیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے کمپیوٹر لٹریسی و ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس کا افتتاح کردیا ۔رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا اور عائشہ بانو بھی تقریب میں شریک تھی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس سے 25لڑکیاں مستفید ہوں گی، کمپیوٹر و ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس کیلئے لیپ ٹاپس بھی دے رہے ہیں، سٹریٹ اور نادار چلڈرن کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کر رہے ہیں، حکومت، عوام اور فلاحی اداروں کو ساتھ چلنا ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں