- تاریخ گواہ ہے کہ پختونوں کی سرزمین اور برصغیر میں فخر افغان باچا خان افغان لیڈر اور خان عبدالولی خان جیسا رہبر کسی پارٹی کو نہیں مل سکا،ایمل ولی خان

اتوار 26 جنوری 2020 22:00

ا*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پختونوں کی سرزمین اور برصغیر میں فخر افغان باچا خان افغان لیڈر اور خان عبدالولی خان جیسا رہبر کسی پارٹی کو نہیں مل سکا۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم سب اپنے بزرگوں کی یاد میں آج اکٹھے ہوئے ہیں۔ملاکنڈ ڈویژن بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کو غدار قرار دیا گیا ان پر کفر کے فتوے لگائے گئے لیکن ہمیں فخر ہے کہ آج بھی ہم باچا خان اور ولی خان کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگریزوں کی 1930ء سے لیکر حالیہ دہشت گردی تک پشتون قوم نے ملک کی سلامتی اور امن کی خاطر قربانیاں دیں آج بھی وہ قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہم کمزور نہیں بلکہ عدم تشدد کے پیروکار ہیں ایمل ولی خان نے کہا کہ لوگ ہم پر الزامات لگا رہے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے بزرگوں کا راستہ چھوڑ دیا ہے اصل میں ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے بزرگوں کاراستہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اسفندیار ولی خان کی سربراہی میں پشتوں کے حقوق اور ان کی پہچان کیلئے اٹھارویں ترمیم کے رو سے پختون سرزمین کو اپنا نام دیا، انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم سے پاکستان اور پاکستانی معیشت کو خطرہ ہے لیکن میں انہیں یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ پختون کبھی کسی کو اپنی مٹی کا اختیار نہیں دیتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب صوبے میں خدائی خدمتگاروں کی حکمرانی تھی تو پارٹی کے سربراہوں سے لے کر پارٹی کے کارکنوں تک کو ہر کسی نے دہشت گردی کا سامنا کیا، اور امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، انہوں نے کہا کہ اے این پی دور میں جو دہشت گردی تھی اگر وہ اب ہوتی تو یہ حکومت اقتدار چھوڑ کر بھاگ جاتی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں