حکومت جامعہ پشاور کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے بیل آٹ پیکج کا اعلان کرے

پیوٹایونیورسٹی ملازمین کو تنخواہ دینے کے قابل نہیں رہی، ملازمین میں تشویش: پیوٹا ایگزیکٹیو باڈی ہنگامی اجلاس

بدھ 29 جنوری 2020 00:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)نے جامعہ پشاور کو درپیش مالی بحران اور حکومت کی جانب سے ہائرایجوکیشن کے لیے مختص بجٹ کو کم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کو مزید بحران سے بچانے کے لئے فی الفور بیل آوٹ پیکج کا اعلان کیا جائے ۔ پیوٹا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اخراجات کو کنٹرول کرے تاکہ تعلیم و تعلیم کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہ سکے ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ پیوٹا ایگزیکٹیو کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر نے کی ۔ اجلاس میں وائس چانسلر جامعہ پشاور کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو لکھے گئے ایک مراسلے کا جائزہ لیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف پشاور کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ملازمین کو ماہ جنوری کی تنخواہیں دی جائیں جو ملازمین کا بنیادی آئینی حق ہے ۔ پیوٹا کے مطابق یہ امر ملازمین کے لیے باعث تشویش ہے جس کا اثر معیار تعلیم پر پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ پیوٹانے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کی قدیم درسگاہ یونیورسٹی آف پشاور اور دیگر جامعات کو بھی مالی بحران سے نکالنے کے لیے فی الفور بیل آوٹ پیکج کا اعلان کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں