عوام کے حقوق کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائینگے،شاہ محمدوزیر

بدھ 29 جنوری 2020 00:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شا ہ محمد وزیر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدسول سیکرٹریٹ پشاور میں اپنے حلقہ نیابت سے آئے ہوئے عوامی نمائندہ وفود سے ملاقات کی، حلقے کے لوگوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے ملک شاہ محمد کو وزیر بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک شاہ محمد پی کے 89سمیت پورے ضلع بنوں کی مجموعی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں عوام ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

ملک شاہ محمد نے حلقہ نیابت سے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ماضی کی طرح پی کے 89کے عوام کی توقعات کے مطابق ان کے حقوق اور فلاح و بہبود سمیت علاقے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔ اس مو قع پر اہل علاقہ کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کو مختلف تحائف پیش کئے گئے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں