k عارضی تجاوزات کی وجہ سے بنوں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی

اتوار 16 فروری 2020 21:30

ج پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) عارضی تجاوزات کی وجہ سے بنوں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے جس کو دوبارہ بحال کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کے آمد و رفت اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی نے لنک روڈ چوک سے تجاوزات ہٹانے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں تاکہ بنیادی مسائل حل ہوکرعوام کوریلیف دیا جا سکے۔ اس موقع پر لنک روڈ چوک سے غیر ضروری بل بورڈز ہٹائے گئے اور چنگچی اڈہ بھی ختم کیا گیاہے اسی طرح زمین کوہموار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں