لله* اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان کا نورنگ بازار کا دورہ ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ

اتوار 16 فروری 2020 21:30

Q پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے نورنگ بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے کہا کہ مصنوعی مہنگا ئی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری اشیاء مناسب قیمت پردستیاب ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر متعدد دکانداروں کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بدولت جرمانہ کر تے ہوئے متنبہ کیا کہ آئندہ اگر صفائی کی صورتِ حال بہتر نہ ہوئی تو اس سے بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں