جب تک لوگوں کو معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب نہ ہوں بنوںانتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی، اسسٹنٹ کمشنر ں شوذب عباس

اتوار 16 فروری 2020 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) جب تک لوگوں کو معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب نہ ہوں تب تک بنوںانتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے مختلف پٹرول پمپس اور گوشت کے دکانداروں پر اچانک چھاپوںکے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کومعیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد دکانداروں اور پٹرول پمپس کو زائد قیمت وصولی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں