حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے،عتیق الرحمن

لله*لوگوں کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسرنہیں، ملکی معیشت تباہ وبرباد ہوچکی ہے ،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور

اتوار 16 فروری 2020 21:30

'پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے۔لوگوں کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسرنہیں۔ملکی معیشت تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔ رہی سہی کسر مہنگائی اور بے روزگاری نے پوری کردی ہے۔

پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ اورلاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔ نوجوان عوامی مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں ،جماعت اسلامی یوتھ ہی قوم کا مستقبل ہے ۔ہزاروںنوجوانوں کو ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کر کے پشاور کی آواز بنائیں گے اورشہر کے مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

پشاور میں عظیم الشان جے آئی یوتھ کنونشن کا انعقاد کر کے مستقبل کا روڈ میپ دیںگے ۔وہ دفتر جماعت اسلامی پشاور میں جے آئی یوتھ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ پشاور نور غلام آفریدی ، جوہر حسین ، نور اسلام ، نثار احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہا کہ عوام نے جس تبدیلی کے لیے تحریک انصاف پر اعتما د کا اظہار کیا تھا وہ کہیں نظر نہیں آرہی ۔

مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ عوام کا معیار زندگی شدید متاثر اور قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے جھوٹے وعدے اور دعوے سب بے نقاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں بھی کرپشن کی طویل داستانیں سنارہی ہیں۔عوام پوچھتے ہیں کہ کیا یہی وہ تبدیلی تھی جس کا خواب دکھایا گیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں