چائنہ پاکستان فری ٹریڈایگریمنٹ کے دوسرے فیزکاانعقاد،خیبرپختونخواکی بزنس کمیونٹی کی شرکت

منگل 18 فروری 2020 00:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزارت تجارت اورتجارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے پیرکے روز مشترکہ طور پر چائنہ پاکستان فری ٹریڈایگریمنٹ کے دوسرے فیزکاانعقادکیا جس میں خیبرپختونخواکی بزنس کمیونٹی کومعاہدے کے تحت پاک چین برآمدی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیاگیاصوبے کے ڈیڑھ سوسے زائد کاروباری حضرات نے اس پروقارتقریب میں شرکت کی اس موقع پر وزارت تجارت کے غلام قادر نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

جائنٹ سیکرٹری وزارت کامرس وتجارت حامدعلی نے چائنہ پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ(سی پی ایف ٹی اے )فیزٹوسے حاصل ہونے والے مواقعے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پرزوردیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدرایس سی سی آئی انجینئرمقصودانورپرویزنے صوبے کی استعدادی شعبوں اور تجارتی برادری کے امور پر روشنی ڈالی انہوں نے سیمینارکے انعقاد کیلئے وزارت تجارت اور ٹی ڈی اے پی کی کائوشوں کو سراہا اوربزنس کمیونٹی کو سی پی ایف ٹی اے فیزٹوکے تحت پرکشش مواقعوں سے استفادہ کرنے پرزوردیا۔

(جاری ہے)

سی پی ایف ٹی اے فیزٹو کی اہم مصنوعات میں ٹیکسٹائل،گارمنٹس،سمندری غذا،گوشت ،جانوروں کی مصنوعات،تیارشدہ کھانے، چمڑے اور کیمیائی پلاسٹک ،تیل کے بیج،جوتے کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ سامان جن میں ٹریکٹرز،آٹوپارٹس،گھریلوسامان،مشینری وغیرہ شامل ہیں ممبرنیشنل ٹیرف کمیشن اسلام آباد میڈم انجم اسدامین نے بھی سی پی ایف ٹی اے فیزٹوسے حاصل ہونے والے فوائد کی تفصیلات بتائیں اورقومی ٹیرف کمیشن کے کردارکے بارے میں معلومات شیئر کیں۔

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان شہزاد احمد خان نے یقین دلایا کہ مینڈیٹ کے مطابق ٹی ڈی اے پی کاروباری برادری کو ہر حد تک سہولت فراہم کرے گی۔اجلاس میںکارونا وائرس کے شکار چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرتمام شرکاء نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں