خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی مردان نے ہوٹل کے کاروبار سے وابستہ افراد کو خصوصی تربیت دی،

شہریوں کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان

منگل 18 فروری 2020 17:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے تخت بھائی میں واقع مقامی ہوٹلوں کے ورکرز کو فوڈ سیفٹی لیول ون کی ٹریننگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد اور فوڈ سیفٹی آفیسر شاہد علی نے ورکرز کو صفائی، حفظان صحت، خوراک کی تیاری، سٹوریج، غیر معیاری اور ممنوع اشیاء کے استعمال سے متعلق آگاہی دی۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف سکولوںکا دورہ بھی کیا جہاں پر انہوں نے کینٹین کا معائنہ کیا اور طلبا کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کی تاکید کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ کو صاف اور محفوظ ظ خوراک کے ساتھ جسمانی صفائی کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان نے کہا ہے کہ خوراک ہماری روزمرہ ضروریات کا سب سے اہم جز ہے، انسانی جسم میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ناقص خوراک ہے لہذا خوراک کے معاملے میں کی جانے والی کوتاہی پر کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کے اشیاء کے کاروبار سے وابستہ افراد کو مطلع کیاجاتا ہے کہ فوڈ سیفٹی کے حوالے سے اپنے ورکرز کو تربیت کیلئے رجسٹر کریں اور فوڈ سیفٹی ریگولیشنز پر عمل پیرا ہونے کی بھرپورکوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں