تحقیق کا مقصد صرف ڈگریوں کا حصول نہیں ہونا چاہیے،خلیق الرحمان

منگل 18 فروری 2020 17:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں فیوچر ریڈ ٹیلنٹ کے نام سی2 روزہ ویمن کیرئر سمپوزیم منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمان تھے۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے خلیق الرحمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جتنی بھی اصلاحات ہو رہی ہیں اور پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں سب طلبہ کیلئے ہیں جوہماری اولین ترجیح اور مستقبل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کی پالیسی پرکام کررہے ہیں تاکہ ہم انڈسٹری اور پرائیویٹ سیکٹرکو مدنظررکھ کر گریجویٹس تیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری تحقیق صرف ڈگری کے حصول کیلئے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہو نی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیاں بہت جلد مالی بحران سے نکل آئیںگی اور ہم نے کے پی کو تعلیم کے شعبے میں ایک رول ماڈل کے طور پر پوری دنیا میں پیش کرنا ہے۔ مشیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ سی پیک میں بہت زیادہ ملازمتیں آرہی ہیں اور تمام تعلیمی اداروں کو چاہیئے کہ وہ ان ضروریات کے مطابق گریجویٹس کیلئے پروگرامز مرتب کریں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں