پولیو مہم کے دوران ڈی آئی جی مردان کا ضلع چارسدہ کا دورہ

منگل 18 فروری 2020 17:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈی آئی جی مردان کا چارسدہ کے مختلف بی ایچ اوز کے دورے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کا جائزہ۔ تمام جوان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔ ڈی آئی جی مردان کا پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران کو سخت ہدایات جاری۔تفصیلات انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کی ہدایت پر چارسدہ میں دوسرے روز جاری پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے چارسدہ کے مختلف علاقوں کا دور کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کی بہترین انتظامات پر اطمینان اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ اور ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے پولیو ٹیموں کو فراہم سیکیورٹی اہلکارواں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت قابل قبول نہیں ہو گی بصورت دیگر پولیس اہلکار کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تمام جوانان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور اتمانداری سے سر انجام دیں۔ مزید کہا کہ چارسدہ پولیس کی جانب سے پولیس مہم کے دوران سیکیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں