حکومت عوام کی ترقی اور بھلائی کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے، اشتیاق ارمڑ

منگل 18 فروری 2020 18:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی ترقی اور بھلائی کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے اور حکومت عوامی خدمات پر عمل پیرا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گرین خیبرپختونخوا کے خواب کو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں اور اس ضمن میں صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کیلئے سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے رو پشاور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اشتیاق ارمڑنے کہا کہ سابق ادوار میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور عوام کے مسائل کے خاتمے پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کے برعکس موجودہ حکومت نے صوبے کی ترقی اور بہتری کے لئے نہ صرف موثراقدامات ہو رہے ہیں بلکہ آئندہ کے لئے صاف و شفاف نظام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل نگرانی کی جارہی ہے تاکہ عوام حکومتی اقدامات و اصلاحات کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں صوبائی وزیر نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تبدیلی روکنے کا واحد ذریعہ ہے جس کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں اور ایک ارب پودے لگانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے لہذا حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے عوام بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں