پولیو جیسے موذی وائرس کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہے ہیں،عادل صدیق

منگل 18 فروری 2020 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پولیو جیسے موذی وائرس کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہے ہیں تاکہ پولیو فری پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے لکی مروت میںجائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس ایک جان لیوا وائرس ہے جس کے خاتمے کیلئے پولیو قطرے ہی واحد علاج ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان،ایڈیشنل اے سی امین اللہ خان ، ڈی ایچ او لکی مروت ڈاکٹر رحیم خٹک،تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہانٴ اور ڈبلیو ایچ او کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں سیکورٹی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور متعدد اقدامات اُٹھاتے بتا یا گیا۔

(جاری ہے)

کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس اور ریپیڈ ریسپانس فورس کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس موقع پر کمشنر بنوںڈویژن نے کہا کہ پولیو وائر س کے خلاف جہاد میں والدین بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مجموعی ذمہ داری ہے کہ اس وائر س کے خلاف سب یکجا ہو کر اس کا خاتمہ کریں تاکہ ہماری آنیوالی نسل کو اس موذی اور جا ن لیوا مرض سے نجات کو ممکن بنایا جا سکے۔

انکاری والدین کے حوالے سے با چیت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے کہا کہ اب تمام والدین کو احساس ہوگیا ہے کہ واقعی پولیو وائرس ہمار ے بچوں کو معذور بناسکتا اس لئے وہ بچوں کو پولیو پلانے کیلئے خود فعال کردا ر ادا کررہے ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ اس موقع پر تما م متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ورکروں سے رابطے میں رہیں او رکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ فورس سے مدد لی جائے تاکہ پولیو کی اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں