جنگلات کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اورآلودگی ختم کرنے میںاہم کردار ادا کرتے ہیں،محمدزبیرنیازی

منگل 18 فروری 2020 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) جنگلات کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اورآلودگی ختم کرنے میںاہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ ڈی سی گرین سکواڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے تاکہ بنوں کو سرسبز بناکرآ لودگی کو کم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی نے ڈی سی گرین سکواڈ کے افتتاح کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان اس وقت خطر ناک پوزیشن میں ہے اور اس خطرے سے نکلنے کا واحد حل شجرکاری ہے اس لئے صو بائی حکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کے وسائل گلیشئرز ہیں اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمارے گلیشئر تیزی سے پگلنے لگے ہیں جس کی وجہ سے بے وقت کی بارشیں اور سیلاب کا خطرؤہ موجود رہتا ہے اس لئے ان تما م خطرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیلتی ہیں اور اس کا حل بھی شجر کاری میں ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت اُگائے جائیں اور ملکی معیشت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی خوشگوار بنا یا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈی سی سکواڈ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ جہاں بھی درخت لگانے کیلئے جگہ میسر ہو درخت لگائے جائیں اور بنوں کی خوبصورتی میں کردار ادا کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں