انجینئر یوسف زمان قومی وطن پارٹی کیلئے صوبائی جائنٹ سیکرٹری نامزد

بدھ 19 فروری 2020 00:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) انجینئر یوسف زمان کوقومی وطن پارٹی کیلئے صوبائی جائنٹ سیکرٹری نامزد کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے قومی وطن پارٹی کے دیرینہ کارکن انجینئر یوسف زمان کو قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کیو ڈبلیو پی خیبر پختونخوا کیلئے جائنٹ سیکرٹری نامزد کردیااور ان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر پارٹی کی مزید فعالیت اور ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کارلاکراہم اور کلیدی کردار ادا کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں