پشاور، باغبانان میں بھاری مشینری کے ذریعہ گرینڈ آپریشن، دودرجن کے قریب پختہ اورتین درجن سے زائد عارضی تجاوزات مسمار

بدھ 19 فروری 2020 00:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء)ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان کی ہدایت پر باغبانان میں بھاری مشینری کے ذریعہ گرینڈ آپریشن میں دودرجن کے قریب پختہ اورتین درجن سے زائد عارضی تجاوزات کومسمارکردیاگیاہے،آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اورریگولیشن برانچ نے مشترکہ کارروائی کی تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان کوعوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ باغبانان میںتجاوزات مافیانے رفتہ رفتہ سرکاری اراضی پرقبضہ شرو ع کررکھاہے،جس کی وجہ سے عوام الناس اورخاص کرطالبات وخواتین کو شدیدمشکلات کاسامناہے،ایڈمنسٹریٹرٹائون فورنے شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے ریگولیشن برانچ کوکارروائی کی ہدایت ،ٹی اوآرصفی اللہ،اے ٹی اوآرطارق صافی اورڈیمالیشنگ سپرٹینڈنٹ میاں سہیل احمد نے بھاری مشینری کے ہمراہ متذکرہ علاقے میں گرینڈ آپریشن کیا،اس موقع پردودرجن کے قریب پختہ اورتین درجن سے زائد عارضی تجاوزات کومسمارکیاگیا،ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان نے آپریشن کااطمینان کااظہارکرتے ہوئے ریگولیشن برانچ کو روزانہ کی بنیادوں پرکارروائی مزیدتیزکرنے کی ہدایت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں