نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 19 فروری 2020 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پشاور پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی غیر اشیاء برآمد کرلی ہے، برآمد ہونے والا غیر ملکی سامان کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے غیر ملکی سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل علی نجم الحسنین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اے ایس پی چمکنی خان زیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ حفیظ الرحمان نے جی ٹی روڈ ترناب ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کارکو روک کر تلاشی لینے پر غیر ملکی کپڑا برآمد کیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جو کہ ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کیا جا رہا تھااسی طرح دوسری کاروائی کے دوران ایس پی عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ابرہیم خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، برآمد ہونے والے غیر ملکی سامان میں غیر ملکی چائے، کپڑا ، سیگریٹ ، خشک دودھ اور دیگر غیر ملکی اشیاء برآمد شامل ہے ، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والا غیر ملکی سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں