ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کا سرکل پورن کے دور افتادہ تھانہ مارتونگ کا اچانک دورہ

بدھ 19 فروری 2020 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کا سرکل پورن کے دور افتادہ تھانہ مارتونگ کا اچانک دورہ، دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز اور ایس پی انوسٹی گیشن مزمل شاہ جدون بھی ہمراہ تھے ریجنل پولیس آفیسر ملاکند محمد اعجاز خان نے مقتول کانسٹیبل محمد علی کی قبر پر پھولوںکے گلدستے رکھ دیئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان مقتول کانسٹیبل محمد علی کی ورثاء سے بھی ملیں اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان نے کہا کہ مقتول کانسٹیبل محمد علی پولیس کا ایک بہترین اثاثہ تھا دلیر، نڈر اور ڈیوٹی فل پولیس جوان تھے رات کے وقت فرائض منصبی کیلئے تھانہ جا رہے تھے ان کی قاتلوں کو ہر صورت میں ٹریس کیا جائے گا لیکن اس میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے ورثاء اور علاقہ معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کانسٹیبل محمد علی کی بچے پولیس کی بچے سمجھے جاتے ہیں ان کو باقاعدہ پیکیج دیا جائے گا اور ان کی تنخواہ بھی جاری رہے گی اس موقع پر ورثاء نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کا شکرایہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہماری بھر پور تعاون پولیس کے ساتھ رہے گی اس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے جاری پولیو مہم میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کو بریفنگ دی جس پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور قانون کی حکمرانی ہماری اولین ترجیح ہے پولیس افسران عوام کے ساتھ مربوط تعلقات استوار کرکے پیشہ وارانہ فرائض عین توقعات کے مطابق ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ خطرہ الرٹ اور انٹیلی جنس رپورٹوں پر فوری ایکشن لینے اور انہیں تعلیمی اداروں ودیگر حساس اور آسانی سے ہدف بننے والے مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا بذات خود جائزہ لینے کی بھی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ کرپشن، تشدد کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی سے قدم قدم پر لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں جس سے ان کو مقررہ پیشہ وارانہ اہداف کے حصول میں خود بخود آسانیاں پیدا ہو جائے گی فرائض میں غفلت و کوتاہی، بدعنوانی اور تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایسی قباحتوں اور چیزوں سے دور رہیں جو انکی اخلاقی قدروں اور مقدس پیشے پر سوالیہ نشان بنتا ہو اور مثبت رویہ و تشخیصی نقطہ نظر اپنا کر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں عوامی خدمت اور پولیس فورس کا وقار بلند کرنے کیلئے بروئے کار لائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں