خلیل مہمند کیمبرج سکول بڈھ بیر میں جشن تقسیم انعامات

بدھ 19 فروری 2020 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) خلیل مہمند کیمبرج سکول بڈھ بیر میں بدھ کے روز تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ذاکر شاہ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ طلباء و طالبات کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں قاری جمال صاحب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ جبکہ چیئر مین سکول ڈاکٹر نصیر احمد نے سپاسنامہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

فوزیہ تنویر نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے تقاریر ، خاکے ، ٹیبلو اور نعت پیش کئے۔ اور میڈم عشرت صاحبہ نے الوداعی تقریر کی۔ جبکہ مقامی پولیس نے سیکیورٹی کی ڈیوٹی کی۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر انعامات تقسیم کئے ۔ آخر میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات کو سراہااور امید ظاہر کی کہ مذکورہ سکول طلبہ و طالبات کی بہتر تعلیم تربیت کے سلسلے میں مزید کامیابیاں اور ترقیاں حاصل کرے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں