عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس

الیکشن کمیشن اراکین 26فروری کو ضلع دیر بالا، 3مارچ کو ضلع اورکزئی اور 4مارچ کو ضلع کرم کا دورہ کریں گے،اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 20 فروری 2020 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس صوبائی چیئرمین سردارحسین بابک کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اراکین 26فروری کو ضلع دیر بالا، 3مارچ کو ضلع اورکزئی اور 4مارچ کو ضلع کرم کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

باچاخان مرکز پشاور میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری شیڈول کے مطابق صوبائی چیئرمین سردارحسین بابک کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے اراکین ثاقب اللہ چمکنی، مختیار خان یوسفزئی، شاہی خان شیرانی اور شازیہ اورنگزیب ان اضلاع کا دورہ کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ضلع دیربالا میں دوپہر ایک بجے، ضلع اورکزئی میں دوپہر ایک بجے اور ضلع کرم میں صبح دس بجے تقاریب منعقد ہوں گے جس میں ممبرسازی کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ ان اضلاع میں کچھ وجوہات کی بناء پر ممبرسازی مکمل نہیں کی گئی تھی۔ صوبائی چیئرمین الیکشن کمیشن سردارحسین بابک نے متعلقہ اضلاع کے تمام پارٹی کارکنان کو دعوت دی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں ان اجلاسو ں میں شرکت کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں