پشاور کے مختلف علاقوں میں سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں،متعدد غیر قانونی سامان قبضے میں لے لیاگیا

جمعرات 20 فروری 2020 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) کسٹم کلکٹریٹ پریونٹیوپشاور کی اسپیشل چیکنگ سکواڈنے پشاور کے مختلف علاقوں میں سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے غیر ملکی کالی چائے کی 111بوریاں ، 14855 گزکپڑا، سینکڑوںسگریٹ، 98کارٹن انرجی ڈرنک ، گھڑیاں اورگاڑی رمز سمیت متعدد غیر قانونی سامان قبضے میں لے لیا ہے گزشتہ دنوں کلکٹر پریونٹیو پشاور ابراہیم خلیل یوسفانی کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سپرنٹنڈنٹ امان اللہ اور انسپکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اجلاس میں اینٹی سمگلنگ افسران کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے کسٹم سٹاف نے چمکنی کے قریب ٹرک سے کالی چائے کی ایک سو گیارہ بوریاں(فی بوری 68کلوگرام) اور ایک ہزار گز کپڑااقبضے میں لیا دوسری کاروائی میں کسٹم اور پولیس نے مشترکہ طور پر رنگ روڈ پر قائم ایک گودام پر چھاپہ مارا جس میں 8355گز کپڑا، 40عدد گاڑی رمزکو تحویل میں لیا گیا اسی طرح رنگ روڈ اور کارخانو میں گاڑیوں سے سگریٹ، گھڑیاں ، انرجی ڈرنک اور ٹائرز کو قبضے میں لیا گیا مجموعی طور پر سمگلنگ کیے جانے والے ان سامان کی مالیت کروڑوں میں بتائی گئی ہے کسٹم حکام کے مطابق سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں