بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف پشاور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا

جمعرات 20 فروری 2020 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف پشاور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگا دیا۔پشاور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہری صوبائی اسمبلی عمارت کے سامنے جمع ہوئے ۔

(جاری ہے)

شرکا نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزموں کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے صوبائی اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگا دیا ۔شرکا کے مطابق ملزمان کو اسلامی قوانین کے مطابق سخت ترین سزاوں کا تعین کیا جائے ۔ سخت سزاوں سے آئندہ نسلوں کو درندگی سے بچایا جا سکتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں