صوبائی حکومت صوبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،عبدالکریم

جمعرات 20 فروری 2020 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) صوبے میں صنعتی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت برآمدات میں اضافہ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے پشاور میں پاکستان سپورٹنگ اینڈہنٹنگ ارمز فیکٹری کے دورے کے موقعے پر کیا۔ معاون خصوصی کو فیکٹری میں مختلف قسم کے پستولوں اور بندوقوں کی تیاری کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اور بتایا گیا کہ فیکٹری کے مسائل حل ہونے کے باعث ہم ایکسپورٹ میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالو جی کے استعما ل سے اپنی پراڈکٹس کے معیا ر کو بہتر بنا یا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفیکٹری کے انتظامیہ اور کارکنوں نے معاون خصوصی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،معاون خصوصی نے انہیں یقین دلایا کے ان کے مطالبات بہت جلد حل کیے جائیں گے۔ انہیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اپنی پراڈکٹ کو سنٹرل ایشیا اور یورپی ممالک تک پہنچائیں۔

معاون خصوصی نے یقین دلایا کہ انشااللہ بہت جلد جلد صوبے کی آرمز فیکٹری کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے ساتھ لنک کیا جائے گا تاکہ یہاں کے مقامی افراد کو ضروری تربیت بھی دی جاسکے۔ دورے کے موقع پر معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پرتعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ زیادہ توجہ مارکیٹینگ پر دی جائے اور لوگوں کو پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر سے واقفیت اور اس کی صحیح تشہیرکی جائے تاکہ سنٹر ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل ہوسکے اور صوبائی حکومت کی تمام ضروریات بھی پوری کی جا سکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں