اسفندیارولی خان کی نومنتخب افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد

اشرف غنی کا دوبارہ انتخاب خودمختارافغانستان،جمہوریت اور امن کیلئے نیک شگون ہے، اے این پی سربراہ کا پیغام

جمعرات 20 فروری 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ افغان وطن میں جمہوریت،خودمختاری او امن کیلئے یہ نیگ شگون ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اے این پی سربراہ نے افغان عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ عوام نے تمام چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیادت کا انتخاب کیا جس پر وہ بھی خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے ایک بار اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے امن کیلئے ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ جاری افغان امن عمل افغان عوام کی خواہشات کے مطابق اور افغانستان حکومت کی قیادت میں مثبت نتائج دے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں