نیب آرڈیننس ترامیم کوپشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات 20 فروری 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) نیب آرڈیننس ترامیم کوپشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیادائررٹ پٹیشن پرسماعت8مارچ کوہوگی۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل199کے تحت شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے آرڈیننس کیخلاف رٹ دائر کی ہے جس میں صدرپاکستان،وزیراعظم،چیئرمین نیب،سیکرٹری قانون وصوبائی حکومت کوفریق بنایاگیاہے ،دائررٹ پٹیشن میں موقف اپنایاگیاہے کہ صدرمملکت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیاآرڈیننس انصاف کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے،آرڈیننس کولاگو کرنے سے قومی خزانے کونقصان ہوگا آرڈیننس سے بیوروکریٹس اورسیاستدانوں کوتحفظ مل گیا ہے رٹ پٹیشن میں ترمیمی آرڈیننس کو غیرقانونی قراردینے کی استدعاکی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں