تھانہ پشتخرہ کی حدود میں اپنے خالہ زاد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 20 فروری 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) پشاورپولیس نے پشتخرہ کی حدود میں اپنے خالہ زاد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے فائرنگ کرنے اور قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق نجیب اللہ ولد گل خان سکنہ اخون احمد لنڈی نے تھانہ پشتخرہ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا اس کا بھائی کو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے،جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے نوجوان کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ تصور اقبال کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران مروت پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او پشتخرہ کامران مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران ملو ث ملزم الماس ولد اجمل خان سکنہ اخو ن احمد لنڈی کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں