پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 20 فروری 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) پشاورپولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سوزوکی پک اپ کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر ر ہے تھے کہ سربند پولیس نے تلاشی لینے پرگاڑی سے 3 من سے زائد چرس اور 2 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر لی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر نے کی ہدایت کی ا یس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالدنے ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر جنہوں نے باڑہ قدیم ناکہ بندی پر سوزوکی پک اپ نمبر 3437 کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی سی3 من سے زائد چرس اور 2 کلو گرام سے زائد افیون برآمدکر کے ملزمان عبد القیوم ولد یار محمد سکنہ باڑ ہ اور وحید ولد شہزاد گل سکنہ نودیہہ پایا ن کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے منشیات ضلع خبیر سے پشاور اور دیگر اضلاع کو سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں