ایس ایس پی کاجاری پولیو مہم کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ

جمعرات 20 فروری 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے شہر میں جاری پولیو مہم کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ کیا ، انہوں نے پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پشاور پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے دوران خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس شہر میں امن و امان کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی،ایس ایس پی آپریشن نے ڈاکٹروں اور پولیو ں ٹیموں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو بروقت اطلا ع دیں ،ڈاکٹروں نے پولیو ڈیوٹی کیلئے فراہم کی گئی سیکیورٹی پر پشاور پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر اطمیان کا اظہار کیا ،ایس ایس پی آپریشن نے پشاور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کو الرٹ اور سکیورٹی ا نتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں