پشاورپولیس نے موٹر کار کے ذریعے آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 20 فروری 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) پشاورپولیس نے موٹر کار کے ذریعے آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، چمکنی کی حدود موٹر وے ناکہ بندی پر پولیس نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اتش بازی کا سامان برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی چمکنی خان زیب خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر اے ایس پی چمکنی خان زیب خان نے ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمن،ایس آئی خیراللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ایس آئی خیراللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے موٹر وے ناکہ بندی پر موٹر کار نمبرLEB.1436 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا غیر قانونی سامان سمال سنیپر 2 لاکھ 90 ہزار ،ہائی کوالٹی سٹک 1476 عدد ،سمال کریکر سٹیک 2220برآمد کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں