کسی کو بھی گران فروشی کی اجازت نہیں کرنے دینگے‘ فرمان علی

ہفتہ 22 فروری 2020 12:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے تخت بھائی سبزی اور پھل منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی‘بولی کے بعد انہوں نے سرکاری نرخ نامہ جاری کیا‘انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں مصنوعی گران فروشی کی لہر ہے ، جس کے باعث گراانفروشی میں اضافہ ہواہے، انہوں نے کہاکہ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں