ایڈز کنٹرول پروگرام کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 22 فروری 2020 13:37

ایڈز کنٹرول پروگرام کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ڈاکٹر در خانئی وی پروگرام منیجر ایڈ ز کنٹرول پروگرام قبائلی اضلاع کے زیراہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا ۔ جس میںسابق فاٹا سے تمام اضلاع کے پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ۔ جس میں LHV، میڈیکل ٹیکنیشن اور ڈینٹل ٹیکنیشن نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں تمام پیرا میڈیکس کو HIV Aidsکے بارے میں تربیت دی گئی اور بتایا گیا کہ ایڈز کس طرح پھیلتا ہے اس کا علاج کیسے ممکن ہے ‘ اس مرض علاج اور ٹیسٹ بلکل فری ہے ایڈز کی سکریننگ کیوں اور کیسے کرنی چاہیے۔

تربیتی ورکشاپ کے آخر میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز قبائلی اضلاع ڈاکٹر نیاز آفریدی نے تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور ڈاکٹر در خانئی ولی کے کام کو سرہاہتے ہوئے ان کی کام کی تعریف ‘ ڈاکٹر نیاز آفریدی نے پیرا میڈیکس کے مسائل بھی سنے ان کو جلد سے جلد حل کرنے کی مکمل یقین دہانی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں