پشاور، نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہفتہ 22 فروری 2020 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پشاورپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی آٹو سپیئر پارٹس ، کپڑا اور چائے برآمد کر لی، برآمد کیا جانے والا سامان فلائنگ کوچ کے ذریعے جمرود علاقہ ضلع خیبر کی جانب سے کوہاٹ سمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد بھاری مقدار میں سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ متنی فیض اللہ نے فرنٹیر روڈ ناکہ بندی پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک فلائنگ کوج نمبر LWC-4461کو روک کر تلاشی لینے پر فلائنگ کوچ سے بھاری تعداد مقدار غیر ملکی آٹو سپیئر پارٹس، کپڑا اور چائے برآمد کر لی، برآمد ہونے والا سامان کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر ضلع خیبر کی جانب سے کوہاٹ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی خاطر کسٹم انسپکٹر آیاز خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں