سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی خصوصی مہم

سینکڑوں گاڑیوں سے کالے شیشے ،پولیس لائٹس'فینسی نمبر پلیٹس اور پریشر ہارن ہٹا لئے گئے

ہفتہ 22 فروری 2020 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے خصوصی مہم کے تحت سینکڑوں گاڑیوں سے کالے شیشے پولیس لائٹس'فینسی نمبر پلیٹس اور پریشر ہارن ہٹا لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے 12 فروری سے شہر بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں پریشر ہارن،'فینسی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس استعمال کرنیوالوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت کارروائیاں شروع کیں ہیں جس کے تحت اب تک سینکڑوں گاڑیوں سے پولیس لائٹس کالے شیشے اور پریشر ہارن ہٹا لئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ شہر بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں پریشر ہارن اور غیر قانونی طور پر پولیس لائٹس استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہییں گی اور سٹی ٹریفک پولیس اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کرنے سمیت ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں