خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی

پیر 24 فروری 2020 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے 36 کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹیوں کو ختم کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رکن شفیق آفریدی نے قرار داد پیش کی۔پی ٹی آئی رہنما شفیق آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی اسمبلی کی کمیٹیوں میں قبائلی اضلاع کی نمائندگی نہیں تھی جس کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری سمیت تمام قائمہ کمیٹیاں دوبارہ بنائی جائیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں