خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے سیکرٹری ہاوسنگ داؤد خان کی ملاقات

پیر 24 فروری 2020 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے سیکرٹری ہاوسنگ داؤد خان نے محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ملاقات کی۔ ڈاکٹر امجد علی نے ملاقات میں سیکرٹری ہاوسنگ کو صوبے میں جاری ہاوسنگ سکیمز پر کام کی رفتار تیز کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت صوبے میں ہاوسنگ کے شعبے پر بھرپور توجہ دی ہوئی ہے، اور وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صوبہ میں بے گھر اور کم آمدن رکھنے والے افراد کو چھت کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

ملاقات میں جلوزئی، سی پیک سٹی، ہنگو ماڈل ٹاون، سٹیلائیٹ ٹاونز اور ڈنگرام ہاوسنگ سکیم سمیت مختلف پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر ہاوسنگ کو بتایا گیا کہ سوڑئزئی میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لئے 8 ہزار پانچ سو کنال اراضی فراہم کی گئی ہے، جس کے لئے باونڈری وال اور لنک روڈ کی تعمیر صوبائی حکومت کی ذمداری ہوگی، جبکہ گرے اسٹرکچر کنسٹرکشن کی ذمداری وفاقی حکومت پر ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح محکمہ نے سرکاری ملازمین کے رہائش کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہوا ہے اور خیبرپختونخوا ہاوسنگ فاونڈیشن کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لئے پلاٹس اور گھروں کے لئے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محکمہ ہاوسنگ کے مختلف منصوبوں میں حائل آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہاوسنگ کے شعبے میں کام کی رفتار تیز کرانے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائینگے، اور جائینٹ وینچرز سے شعبہ کو آگے بڑھایا جائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں