پشاور،کیپٹل سٹی پولیس نے گھروں پرمسلح ڈکیتی کرنے والے بڑے گروہ کو گرفتار کرلیا

پیر 24 فروری 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر گھروں میں ڈکیٹیاں کرنے والے گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے خطرناک ڈکیٹ گروہ سے تعلق رکھنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضہ سے لوٹا گئے 26 لاکھ کی نقدی ،ْ20 تولے طلائی زیورات ،ْموٹر کار اوردیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال کیا جا نیوالا موٹر سائیکل اوراسلحہ بھی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے گرفتار ہونیوالے ملزمان پولیس کو چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھے دوسری کاروائی میں پولیس نے موبائل فون چوری کرنیوالے تین رکنی گروہ کو بھی گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 22 عدد موبائل فونز برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 6فروری کو اورنگزیب ولد سربلند خان سکنہ چارپریزہ نے تھانہ متھرہ میں رپورٹ کی تھی کہ گزشتہ رات 10بجے جب وہ اپنے حجرہ میں واقع گیراج کی لائٹ آن کرنے کے لئے گیا تو پہلے سے تاک میں بیٹھی5/6 مسلح اشخاص نے اسے گھیر لیا اوررسیوں سے باندھکر باتھ روم میں بند کردیااور اس کی جیب سے نقد رقم مبلغ 3لاکھ 85ہزار روپے اور چابیاں چھین لی ۔

رات کو تین بجے کافی کوشش کے بعد وہ باتھ روم سے نکل کربھتیجے انتخاب عالم سے ملا۔انتخاب عالم نے اسے بتلایا کہ ان 5/6نامعلوم مسلح اشخاص نے اسے بھی قابو کر کے اس سی40ہزار روپے نقد چھین لئے اور اسے بھی اپنے بچوں کے ساتھ کمرہ میں بندکردیا تھا۔مزید پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ مکان سے ملزمان نے مزید دو عدد موبائل فون سیٹ بمعہ سم،ایک عدد لائسنسدار کلاشنکوف اور 20تولہ طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ہیںجبکہ گھر سے جاتے وقت گیراج میں کھڑی سیلون موٹر کارنمبرAAW-182کراچی بھی چوری کر کے ساتھ لے گئے پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابرآفریدی کو اس کیس کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنزنے ایس پی رورل نجم الحسنین لیاقت کی سربراہی میںرحیم حسین ایس ڈی پی ا و رورل،راضی خان ایس ایچ او متھرہ ،ہدایت خانOIIمتھرہ اورفضل روبان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے مختلف لوگوں کوانٹاروگیٹ کیا اور اصل ملزمان کا سراغ لگاکرواقعہ میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتارہونیوالے ملزمان میں (1)محمد حیات ولد جان عالم سکنہ موسیٰ خیل چارسدہ(2)شیر باز ولد امیر نواز سکنہ محلہ برہان خیل بڈھ بیر(3)محمد عالم ولد زین خان سکنہ رحمت آباد، بخشی پل چارسدہ روڈ(4)ایمل خان ولد نعمت اللہ سکنہ آفغانستان حال بہادر کلے کوھاٹ روڈ علاقہ تھانہ بھانہ ماڑی(5)جونیس خان ولد اولس خان سکنہ موسیٰ زئی انقلاب شامل ہیںگرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے پولیس نے مجموعی طور پر سرقہ شدہ 20تولہ طلائی زیورات(2)سرقہ شدہ ایک عدد موٹر کارنمبرAAW-182 (3)سرقہ شدہ 26لاکھ 30ہزار روپے (4)دوعدد غیر قانونی کلاشنکوف بمعہ60کارتوس(4)دو عدد غیر قانونی30بور پستول بمعہ24کارتوس(5)وقوعہ میں استعمال ہونے والی ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کرلی گرفتار کیے جانیوالے ملزمان چارسدہ ،ْ چمکنی ،ْ خان رازق شہید اوردیگر تھانہ جات کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں چمکنی پولیس نے تھانہ خان رازق شہید کو چوری کے مقدمات میں مطلوب تین رکنی موبائل سنیچر گروہ کے ملزمان ظاہر ولد رسول خان ،ْ عابد ولد مرسلین ساکنان یکہ توت اورلونگ ولد فاروق سکنہ گنج مفتی آباد کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضہ سے شہریوں سے چوری کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 22 عدد موبائل فون بھی برآمد کرلیے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں