نوشہرہ میں منعقدہ آل خیبر پختونخواپست قامت سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا،زردادبلبل کی ٹیم فاتح رہی

پست قامت کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے منعقدہ فیسٹول میں یںپشاور،نوشہرہ،کرک،سوات،مردان،صوابی اوردیگراضلاع سے چھوٹے قد کے افراد کی بھرپور شرکت

پیر 24 فروری 2020 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام پست قامت کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے آل خیبر پختونخواپست قامت سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا،جس میں پشاور،نوشہرہ،کرک،سوات،مردان،صوابی سمیت دیگراضلاع سے کثیر تعدامیں مختلف عمر کے چھوٹے قد کے آفراد نے بھرپور حصہ لیااور خوشی کا اظہار کیا۔

ڈی ایس او نوشہرہ کے ڈی ایس اوجمشیدبلوچ نے ایک اور کارنامہ انجام دیا اور چھوٹے قد کے لوگوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے آل خیبر پختونخواپست قامت سپورٹس فیسٹول کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔ضلع نوشہرہ میں منعقدہ اس فیسٹول کے سلسلے میں فٹ بال،کرکٹ،رسہ کشی،میوزیکل چیئر سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے ،ان مقابلوں میں فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار زردادبلبل اور رحمت علی کی قیادت پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی،جن میں زردادبلبل کی ٹیموں نے کامیابیاں سمیٹی۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں سے خیبر پختونخواکے مختلف دوردرازاضلاع سے آنے والے چھوٹے قد کے کھلاڑیوں نے خوف اندوزہوئے ،انہوںنے ڈی سی شاہد علی خان اور ڈی ایس اونوشہرہ جمشیدبلوچ کا شکریہ اداکیاکہ انہوںنے تسلسل سے پست قامت سپورٹس منعقد کرکے بڑااحسان کیاہے ۔کیونکہ چھوٹے قد کے لوگوں کو کوئی اتنی توجہ نہیں دے رہے ہیں لیکن جمشید بلوچ اور انکی ٹیم چھوٹے قد کے افراد کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔جس پروہ اسکے شکر گزار ہیں۔اس سے قبل پست قامت سپورٹس فیسٹول کے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں