پشاور ،ماربل کان کے جاںبحق مزدوروں کے لواحقین کو امدادی چیک دیدیئے گئے

پیر 24 فروری 2020 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے بونیر بامپوخہ ماربل کان کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئیوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان ضلع بونیر بامپوخہ ماربل کان کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی رہائش گاہوں پرگئے اور وفات ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی اس موقع پر مزدوروں کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور انہوں نے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیئے جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے گئے ریاض خان نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر بہت دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے اس اندوہناک حادثہ میں جن کے پیارے بچھڑ گئے میری دلی ہمدردیاں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گااور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثہ میں جو افراد زخمی ہوئے ہیں انہیں بونیر اور پشاور کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں بعدازاں ریاض خان نے متاثرہ مقام کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ایم این اے شیر اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر بونیر بھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں