وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

پیر 24 فروری 2020 23:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال کی زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے محاصل ریکوری اور کارکردگی اور جاری اصلاحات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر ریونیو صلاح الدین نے اس موقع پر معاون خصوصی کو رواں مالی سال کے تمام ریجنل اور تمام ڈسٹرکٹ کی 7 ماہ کی محاصل ریکوری اور کارکردگی پر بریفنگ دی ، تمام محاصل ہیڈز پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، موٹر ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ، ایکسائز ریوینو ، تمباکو سیس ، انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس، موٹر وہیکل اور پراپرٹی ڈیلر، غیر قانونی گاڑیوں اور منشات وغیرہ میں محکمہ کی محاصل ریکوری/ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

محاصل میں بہتری ، مقرہ ہدف پورا کرنے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی غور و خو ض کیا گیا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے ریجنل ڈائریکٹر اور ایکسائز آفیسرز کی کارکردگی کو سراہا گیا اور دیگر افسران کو محاصل ریکوری ہدف کو پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے احکامات اور گائیڈ لائن جاری کی گئیں۔معاون خصوصی نے محاصل ریکوری بہتر بنانے ، عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور محکمہ میں جاری اصلاحات سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی آٹومیشن اور سمارٹ کارڈ سسٹم کیلئے جاری عمل پر کام تیز کیاجائے ۔

ٹیکس دہندہگان کو پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی مکمل معلومات تک آن لائن رسائی فراہم کی جائے۔ عوامی سہولت اور آگاہی کیلئے ہر ٹیکس دہندہ کو متعلقہ ٹیکس کی مکمل تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں۔ ایکسائز عملے کی ریشنلائیزیشن،کمیونیکیشن سٹرٹیجی پر موئثر عمل درآمد، موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکس کا اضافی بوجھ بڑھانے کی بجائے، ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے۔

اجلاس میں محمد طاہر ڈپٹی سیکرٹر ی ایکسائز، عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول، جاوید خلجی ڈائریکٹر پشاور ریجن، سید الامین ڈائریکٹر ہزارہ ریجن، عمادالدین ڈائریکٹر مردان ریجن ، حیات وزیر ڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن ، ڈاکٹر انجینئر عید بادشاہ ڈائریکٹر سائوتھ ریجن، سید کاظم علی شاہ ڈائریکٹر لیٹیگیشن اینڈ P&D ایکسائز، ڈائریکٹر ریوینو اور تمام ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں