ی*پولیس ڈرائیونگ سکول ایبٹ آباد میں 30خواتین و حضرات نے ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کر لی

بدھ 26 فروری 2020 21:32

s پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پولیس ڈرائیونگ سکول ایبٹ آباد میں 30خواتین و حضرات نے ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کر لی ، ایس پی ہیڈکوارٹر جمیل اختر نے اسناد تقسیم کیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنے والے خواتین وحضرات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایس پی ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد جمیل اختر نے تربیت مکمل کرنے والے خواتین و حضرات میں تربیت مکمل کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول میں یہ 23واں کورس کامیابی سے مکمل ہوا جس میں 28مرد اور10خواتین نے ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی تربیت مکمل کی ، تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کے دوران ایس پی ہیڈکوارٹر جمیل اختر نے تربیت مکمل کرنے والے خواتین و حضرات کو تربیت مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے آپ تمام ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق اور اپنے ساتھ ساتھ روڈ پر چلنے والوں خواتین و حضرات اور خاص کر بزرگوں اور بچوں کے علاوہ اپنے ساتھ بیٹھے فیملی کے افراد اور لوگوں کے مال کا خیال رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے اساتزہ اور ادارے کا نام روشن کریں گے اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر ز نے تربیت فراہم کرنے والے انسٹرکٹرز کو بھی مبارک باد پیش کی تقریب کے بعد ایس پی ہیڈکوارٹرز نے پولیس ڈرائیونگ سکول کا تفصیلی معائنہ کیا اور سٹاف کو ہدایات بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں