ج*گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

بدھ 26 فروری 2020 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ نے یو سی بگنوتر میں خوبانی کا پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے رضاعلی حبیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان اور ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر امین الحسن،ڈائریکٹر ٹیکنکل زائدحسن کاظمی سمیت علاقہ معززین کے علاوہ عوامی نمائندے بھی موجود تھے، شجر کاری مہم کے دوراں تقریبا ً25 سے 50 ہزار پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے، جس میں سیب، ناشپاتی، خوبانی، املوک، الوچا اور چیری شامل ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ درخت کسی بھی صحت مند معاشرے کی افزائش کیلئے انتہائی مفید اور ضروری ہیں، دمہ اور سانس کی بیماریوں کی اصل وجہ الودہ اب و ہوا ہے جس سے ساری دنیا کو خطرات لاحق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صاف ستھرے اور صحت معاشرے کیلئے انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گلیات میں پھلوں کے درخت لگانے سے سیاحت کیلئے ایک نیا باب رقم ہو گا جس کے نتائج آئندہ دو تین سالوں میں سامنے آئینگے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گلیات میں پہلے مرحلے میں تقریبا 50 ہزار پھلوں کے درخت تقسیم کئے جا رہے ہیں اور اسی طرح مختلف مقامات پر پرائیوٹ اراضی مالکان کو باغ لگا کر دئیے جائیں گے، جن کی افزائش اور نگہداشت مالکان کی زمہ داری ہو گئی، رضا علی حبیب کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے علاقے کی ترقی و خوشحالی کا مکمل پلان رکھتا ہے جیسے ہر صورت شرمندہ و تعبیر کیا جائے گا، انھوں نے مقامی عمائدین سے مطالبہ کیا کہ پھلدار پودوں کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گلیات میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہر اول دستے کا حصہ بنیں، جی ڈی اے کسی صورت بھی مقامی افراد کے حقوق کا سودا نہیں کریگا، ان کا کہنا تھا ونٹر ٹوارازم سے علاقے کی سیاحت کو ترقی ملی، سیزن کے دوران تقریبا 30 لاکھ سیاح گلیات کا رخ کریں گے، تقریب کے اختتام پر مقامی لوگوں میں پھلوں کے درخت تقسیم کئے گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں