ڑ*ملک پر پی ٹی ائی کی صورت میں کرونا وائرس مسلط ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

بدھ 26 فروری 2020 22:50

ِپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) ملک پر پی ٹی ائی کی صورت میں کرونا وائرس مسلط ہے،شوگر اور آٹا مافیا صوبائی ووفاقی کابینہ میں براجمان ہیں، ملکی بھاگ دوڑ ماہرین معاشیات کے بجائے ماہرین منشیات چلارہے ہیں،غریب عوام سے ٹیکس کے نام پر بھتہ بٹورا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے تیمرگرہ میں مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم،امیر جماعت اسلامی لوئیر دیر اعزاز الملک افکاری ودیگر نے بھی خطاب کیا، مظاہرین نے بلامبٹ سے گورگوری چوک تیمرگرہ تک مارچ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،سینیٹر مشتاق احمد خان نے واضح کیا کہ پی ٹی ائی نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے عوام پر ٹیکسوں کا بھرمار کردیا ہے جبکہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے کراچی سے چترال تک عوام مہنگائی کے سونامی میں پس رہے ہیں اور حکمران اپنے شاہ خرچیوں میں مگن ہیں انھوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے مہنگائی کا خاتمہ کرپشن کے سدباب میں مضمر ہے لیکن کرپشن کرنے والے کابینہ میں داد عیش دے رہی ہے، آٹا اور شوگرمافیا نے موجودہ بحران میں اربوں روپے کمائے اور حکومت کی چھتری تلے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علو ی نے خود تسلیم کیا کہ 22لاکھ پاکستانی بے روزگار ہوئے جبکہ 80لاکھ پاکستانی غربت کے لیکر سے نیچے چلے گئے لیکن حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی انھوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست کے نام پر برسراقتدار مافیا نے حج فیس دو لاکھ پچاس ہزار سے بڑھا کر 5لاکھ کرکے عوام کو حج بیت اللہ اور مدینے کی زیارت سے محروم کررہی ہے جو باعث شرم ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مدینے کی ریاست کا رٹ چھوڑے ان کے اقدامات کے نتیجے میں عوام بدحال ہوگئے عوام کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ڈال دی ہے جبکہ قومی ازادی اور وقار کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے انھوں نے کہا کہ ٹرانسفرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کی کرپشن ختم کرنے کے دعوے کو بے نقاب کیا ہے تین درجے کرپشن میں ترقی کرکے حکومت کو ننگا کردیا ہے انھوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلدازجلد کیا جائے اس کیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی ائی کا سارا ٹبر چور ہے پی ٹی ائی نے اربوں روپے مختلف ممالک سے الیکشن کے لئے پاکستان لیکر ائے اس کیس میں پی ٹی ائی کے سارے ممبر فارغ ہوجائینگے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نااہلوں کا قائد ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں