ایکسائز اینٹیلیجنس نے چار مختلف کارروائیوں میں 33 کلو چرس، 310 گرام ہیروئین برآمدکرلی

جمعرات 27 فروری 2020 19:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) خیبرپختونخوا ایکسائز اینٹیلیجنس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چار مختلف کاروائیوں کے دوران 33کلو چرس اور 310 گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ایکسائز اینٹلجنس بیورو چیف نوید جمال کیمطابق پہلی کاروائی ایکسائز اینٹلجنس نے رنگ روڈ پھندو چوک میں عمل میں لائی جہاں مخبر شدہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو چرس برآمد کرلیا گیا اور ملزم محمد ساجد سکنہ لاہور موقع پر گرفتارکرکے ایف آئی آر تھانہ پھندو میں درج کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری کاروائی رنگ روڈ چوک میں عمل میں لائی گئی جہاں ایکسائز اہلکاروں نے مخبر شدہ گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے رنگ روڈ چوک میں روکا اور گاڑی کی تلاشی پر 14کلو گرام چرس برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق ملزم محمد لقمان سکنہ ضلع خیبر کیخلاف تھانہ یکہ توت میں مقدمہ درج کردیا گیا۔اسی طرح ایکسائز ہزارہ ریجن نے سنیپ چیکنگ کے دوران خاتون مسافر سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ چوتھی کاروائی پشاور موٹروے انٹرچینج پر کی گئی جہاں دوبئی جاتے مسافر کی تلاشی لینے پر مسافر کے جوتوں میں چھپایا گیا 310 گرام ہیروئن برآمد کرلیا گیا۔

ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ سے دوبئی جانے والا تھا۔ گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں