ضلعی انتظامیہ پشاور کا پھندو روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ، کم مقدار فروخت کرنے پر 3منیجرز گرفتار

دکانوں میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کر نے پر بھی2 افراد گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 19:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے پھندوروڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کر تے ہوئے کم مقدار ڈالنے پر منیجروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ نے پھندو روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مقرر مقدار سے کم مقدار ڈالنے پرتین منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کاروائی کر تے ہوئے دکانوں میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار فلنگ سٹیشن منیجرز سمیت دیگر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں